ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دگ وجے نے مدھیہ پردیش پر توجہ مرکوز کی ہوتی تو پارٹی وہاں مضبوط پوزیشن میں ہوتی:گہلوت

دگ وجے نے مدھیہ پردیش پر توجہ مرکوز کی ہوتی تو پارٹی وہاں مضبوط پوزیشن میں ہوتی:گہلوت

Mon, 03 Oct 2016 19:41:28    S.O. News Service

کوٹہ،3 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے پارٹی جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ اگر مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی نے ریاست کے معاملات پر توجہ مرکوز کی ہوتی تو وہاں پارٹی مضبوط پوزیشن میں ہوتی۔گہلوت نے یہاں گاندھی جینتی کے موقع پر منعقد ایک پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر اپنی مدت کار ختم ہونے کے بعد، سنگھ ریاست کی سیاست میں غیر فعال ہو گئے تھے۔اگر وہ ریاست کی سیاست میں سرگرم رہتے تو کانگریس وہاں مضبوط پوزیشن میں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم ایم پی کے طور پر منتخب ہوتے ہیں تو ہم مرکز میں کام کرتے ہیں، ذمہ داری سونپنے کا کام پارٹی ہائی کمان پر منحصر ہوتا ہے ۔جب ان سے راجستھان کانگریس میں شروع ہوئی ’ڈنر سفارتکاری‘کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ اس کا مقصد پارٹی کو مضبوط کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کے درمیان بات چیت کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنا ہے۔گہلوت نے ریاست میں وسندھرا راجے حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندے عوام کی شکایات کو وزیر اعلی تک پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے ریاستی حکومت کی اس کے بجلی منصوبے کو ریاست کی ملکیت والی این ٹی پی سی لمیٹڈ کو فروخت کرنے کی پیشکش کی تنقید بھی کی۔


Share: